ایک ایس ایس پی6 اے ایس پیزاور2ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ایک ایس ایس پی6 اے ایس پیزاور2ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سید علی اکبر شاہ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ،اے ایس پی ضیا الدین احمد کوایس ڈی پی او مری ،اے ایس پی فاروق احمد کو سی ڈی پی او کامونکی ،اے ایس پی شہزادہ عمر عباس بابر کوایس ڈی پی او گوجر خان ،اے ایس پی محمد ارسلان شاہ زیب کوایس ڈی پی او فیکٹری ایریا فیصل آباد ،اے ایس پی توحید رحمان میمن کو ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی ،اے ایس پی حفیظ الرحمن کوایس ڈی پی او صادق آباد رحیم یار خان جبکہ ایس ڈی پی او مری ڈی ایس پی سیف اللہ اورایس ڈی پی او صادق آباد ناصر علی ثاقب کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ۔