ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے چوتھی 3 روزہ بین الاقوامی کانفر نس (کل) منعقد ہو گی

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:09

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے چوتھی 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس ’’لنگوسٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان-‘‘آج منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس کابنیادی مقصد پاکستان کے سیاق وسباق میں کثیر زبانی مضامین میں لسانی تحقیقات کے چیلنچوں، مواقع کو تلاش کرنا ہے۔ دنیا بھر سی300 سے زیادہ نمائندے کانفرنس میں حصہ لیںگے، جس میںاکیڈیمک سیشن آف پریزنٹیشنز،پینل ڈسکیشن اور03 ورکشاپ کانفرنس کاحصہ ہوگی۔ برطانیہ ، امریکہ، ملائیشیا، ترکی اور لبنان سے ماہرین نے اپنی شرکت کنفرم کی ہیں۔ اس کے علاوہ علماء اور تحقیق کے ماہرین کی بڑی تعدادکو ملک بھر سے مدعو کیا گیا ہیں۔