محکمہ زراعت بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:12

خاران۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) محکمہ زراعت بلوچستان کے جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان گندم کی پیداوار موسمی تغیر کے دوران مختلف تکنیکی مراحل کے حوالے سے رخشان ڈویژن بمقام خاران میں منعقدہ ہوئی۔ ورکشاپ میں محکمہ زراعت بلوچستان کے ماہرین زمینداروں نے شرکت کی ورکشاپ سے ڈائریکٹر ان سروس ٹریننگ اکیڈیمی بلوچستان ڈاکٹر امان اللہ سالارزئی زرعی ماہرین ڈاکٹرمحمد ایاز لاشاری ایگرونومسٹ ڈاکٹر امتیاز احمدزمین کے ماہر عبدالرزاق سنجرانی زرعی ماہرین لیاقت علی بادینی۔

محمود خان ہارون رحیم ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خاران منیر احمد حلیمی زمیندار ایکش کمیٹی کے صدر حاجی خدا نظر ملنگزئی ودیگر نے خطاب کیا۔ زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت بلوچستان ایگریکچرل ان سروس ٹریننگ اکیڈیمی کے ورکشاپ کا مقصدبدلتے ہوئے حالات موسمی حالات میں گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں شعور اگائی دلانا ہیں اس ورکشاپ میں رخشان ڈویژن کے اضلاح نوشکی خاران چاغی واشک کے زرعی کارکنان زرعی سائنسدان زرعی انجینئرنگ ان فارم واٹر مینجمنٹ کراپ رپورٹینگ سروسزفارمز کے منیجر،فیلڈ اسٹاف اور علاقے کے زمینداروں کی شرکت کا مقصد موسمیاتی تبدیلی و تغیر گلوبل وائرنگ پانی کی کمی خشک سالی جیسے مسائل کا سامنا ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے حالات میں ہمیں کم پانی پہ اگنے والے گندم کی اقسام کاشت کرنی چاہیے گندم کی ورائٹی ڈرائی لینڈ علاقوں کے لیے گندم کی نئی قسم ڈی آر کاشت کرنی چاہیے جو کہ ایک پانی سے گندم کی دورھیان حالات پانی کی ضرورت پڑتی ہیں اس ڈرائی لینڈ گندم کی قسم پورے رخشان میں نمائشی پلاٹ لگانی چاہیے ہمیں گندم کو بروقت کاشت بروقت خوراک اور بروقت پانی دینا چاہیے ۔ورکشاپ میں زمینداروں نے اپنے معلومات کے زرعی ماہرین کے مفید مشوروں سے استفادہ حاصل کی۔ آخر میں زمینداروں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کی گئی۔