Live Updates

کیا وزیراعظم بھی گرفتار ہونے والے ہیں؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی تشدد کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 17 اکتوبر 2018 21:45

کیا وزیراعظم بھی گرفتار ہونے والے ہیں؟
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2018ء) کیا وزیراعظم بھی گرفتار ہونے والے ہیں؟، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی تشدد کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی تشدد کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

بدھ کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس میں گواہوں کے بیانات ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ گیارہ گواہوں کے بیانات ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاضل جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ کسی ایک گواہ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف شہادت نہیں دی۔

اسٹیٹ کونسل صداقت عباسی نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشتگری کی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس میں چار مئی کو عمران خان کو بری کیا، اس فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت ٹرائل کے بعد بری کردے، ہمیں اعتراض نہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل ریکارڈطلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات