ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ایجوکیشن ،فضائی آلودگی، سموگ اور روڈ سیفٹی مہم کا انعقاد

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:14

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ٹریفک پولیس کے زیراہتمام ایجوکیشن، فضائی آلودگی، سموگ اور روڈ سیفٹی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ انچارج ٹریفک پولیس میڈم تسنیم اختر، سب انسپکٹر لائسنسنگ برانچ حاجی ثاقب، سب انسپکٹر عمر،سب انسپکٹر بابا اشرف، سب انسپکٹر افتخار اور سب انسپکٹر آصف نے روڈ پہ چلتے ڈرائیور حضرات کو ایجوکیشن مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سموگ گردوغباراور دھویں سے بچنے کے لییفیس ماسک بھی تقسیم کئے اور ہیلمٹ کے استمعال کی افادیت سے روشناس کرایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعدد موٹر بائیک، رکشہ چنگ چی ڈرائیورزکو بتایا کہ وہ رائٹ لیفٹ مرر کا باقاعدہ استمعال کیا کریں اور زیادہ دھویں والی گاڑیوں کا باقاعدہ چک اپ کروایا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ کی تدابیرکے بارے میں ٹرانسپوٹرز اور ڈرائیورزکو معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر سے بہترین بنایا جا سکے۔ ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ کا استمعال ایک ایسا محفوظ عمل ہے جس سے ہیڈانجری سے بچا جا سکتا ہے جو جان لیوا ہو سکتی ہے۔ ٹریفک افسران نے مزید کہا کہ ٰ بہت جلد پورے ضلع میں ٹریفک کا عمدہ نظام رائج کیا جائیگاجو کہ ایک مثالی نظام ہوگا۔

متعلقہ عنوان :