رحیم یار خان،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈرکی زیر صدارت روڈ سیفٹی ورکشاپ

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:18

رحیم یار خان۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈر چوہدری عطاء محمد کی صدارت میں علامہ اقبال لائبریری میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری عاطف شہزاد، پرنسپل شیخ زید ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، وائس پرنسپل ایم ٹی بی کالج اویس ارشاد، ضلعی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالستار، ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی شاکر غزالی، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے آغا صفدر، حاجی ارشد مجید کلواڑ، خالدہ اقبال، ساجد جوزف، معظمہ مسرت، عاصم جلال چوہدری سمیت نجی بس سروس کے ڈرائیورز، ٹرانسپورٹرز اور سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ موٹر وے پولیس افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی کے بارے میں ہمیں سکول و کالج کی سطح پر ہمیں آگاہی دینی چاہئے، گاڑیوں کے ٹکرانے کا نام حادثہ ہے، زیادہ تر حادثات میں بیس سے چالیس سال کے افراد شامل ہیں، پیدل چلنے والے، سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی وجہ سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں، سڑک پر ٹریفک سائن اور لائن مارکنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے، والدین کم عمر بچوں کومٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں، ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنایا جائے، گاڑیوں کی سیٹ بیلٹ کا استعمال بھی بے حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

آخر میں سیکٹر کمانڈر چوہدری عطاء محمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کہ کہ وہ روڈ سیفٹی سیمینار کی افادیت بارے عوام میں آگاہی مہم کا حصہ بنیں گے۔