Live Updates

حکومت کا پنجاب پولیس کو بہتر کرنے کا خواب چکنا چور

آئی جی پنجاب کی سیاسی تبدیلی کے بعد پولیس ریفارمز کمیشن کے ممبران نے دفتر آنا چھوڑ دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 22:21

حکومت کا پنجاب پولیس کو بہتر کرنے کا خواب چکنا چور
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) :آئی جی پنجاب کی سیاسی تبدیلی نے پنجاب پولیس میں تبدیلی کے خواب کو چکنا چور کرڈالا۔ پولیس ریفارمز کمیشن کے ممبران نے دفتر آنا چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کو بہتر کرنے کا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا خواب چکنا چور ہو گیا۔حکومت کی جانب سے کی گئی آئی جی پنجاب کی سیاسی تبدیلی نے پولیس ریفارمز کمیشن کے ممبران کو ناامید کردیا۔

آئی جی پنجاب کی تعیناتی سیاسی مداخلت روکنےوالےکمیشن کوکھاگئی۔پنجاب پولیس کوپٹری پرلانےکےلیےریفارمزکمیشن تشکیل دیاگیاتھا۔سابق آئی جی خیبرپختونخواناصردرانی کوکمیشن کاچیئرمین مقررکیاگیا۔آئی جی پنجاب محمد طاہر کی سیاسی تبدیلی پر ناراض ہو کر ناصر درانی18ستمبرکوچیئرمین مقررہوئے،9اکتوبرکومستعفی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہورصہیب اشرف کمیشن کےسیکرٹری تھے۔

پولیس اصلاحات وعملدرآمدکمیشن میں5پولیس افسران شامل تھے۔کمیشن میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائےطاہرکانام شامل تھا۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزپنجاب شہزادہ سلطان بھی کمیشن کےممبر تھے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب شہزادآصف خان بھی کمیشن کاحصہ تھے۔تاہم حکومت کی جانب سے سیاسی مداخلت اور آئی جی پنجاب کی تبدیلی نے ولیس ریفارمز کمیشن کے ممبران کو مایوس کردیا۔پنجاب پولیس ریفارمزکمیشن کچھ کرنےسےپہلےہی دم توڑگیا۔پنجاب پولیس ریفارمزکمیشن کاصرف ایک اجلاس ہی منعقدہوسکا۔ریفارمزکمیشن کےدفترمیں اب کوئی بھی ممبرنہیں آتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات