شہرکے شادی ہالوںکے مالکان کی کراچی پولیس چیف سے ملاقات ،شادی کی تقریبات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق بارے اہم فیصلے

کراچی میں شادی ہال میں تقریبات ہر صورت رات 12 بجے ختم کر دی جائیں گی، شادی ہال مالکان فیصلے سے متفق ہوئے آتشبازی، پٹاخوں، فائر کریکرز یا ہوائی فائرنگ کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، پولیس اور شادی لان مالکان کا مشترکہ فیصلہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) شہرکے شادی ہالوںکے مالکان نے بدھ کوکراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ سے ملاقات کی ، پولیس ترجمان کے مطابق شادی کی تقریبات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کے بارے میں اہم فیصلے کیے، کراچی میں شادی ہال میں تقریبات ہر صورت رات 12 بجے ختم کر دی جائیں گی، شادی ہال مالکان فیصلے سے متفق ہوئے ، شادی ہالز میں جاری تقریبات کے دوران لائٹس رات ساڑھے 11 بجے اور تقریبات ختم کرنے کے اعلانات شروع کئے جائیں گے، آتشبازی، پٹاخوں، فائر کریکرز یا ہوائی فائرنگ کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، پولیس اور شادی لان مالکان کا مشترکہ فیصلہ، آتش بازی پٹاخے یا ہوائی فائرنگ کی ذمہ داری دولہا یا ان کے والدین پر ہوگی، دولہا یا ان کے رشتہ داروں خلاف ایکشن لیا جائے گا، ہر شادی لان کے ضروری حصوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا، کیمرے لگانے کا کام فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیا، شادی ہالز میں تقریبات کے دوران اطراف میں ٹریفک جام کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے ایس ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں کمیٹیاں بنانے کا اعلان کیا،ہر ضلع کی کمیٹی میں ایس ایس پی ٹریفک کے علاوہ ایس ایچ او، ایس او ٹریفک اور شادی ہال مالکان کے نمائندے شامل کیے جائیں گے، کمیٹی شادی ہالز کے اطراف مہمانوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے معاملات کا جائزہ لے گی، جس شادی لان کے پاس مہمانوں کے لیے پارکنگ کی سہولت نہیں ہوگی اسے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر شادی لان مالکان کو تین افراد کو ملازم رکھنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے۔