آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے 15 سینئر افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے 15 سینئر افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مندرجہ ذیل افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔ محمد فاروق محسن ڈپٹی آڈیٹر جنرل (جنوبی) کراچی سے ہیڈ آفس آڈٹ ہائوس اسلام آباد، ضیاء الرحمان ایڈیشنل آڈیٹر جنرل۔

II سے ایڈیشنل آڈیٹر جنرل۔I (او پی ایس) آڈیٹر جنرل آفس اسلام آباد، وحید احمد ملٹری اکائونٹنٹ جنرل راولپنڈی کو ایڈیشنل آڈیٹر جنرل II آڈیٹر جنرل آفس اسلام آباد، محمد اجمل گوندل اکائونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاور کو ڈپٹی آڈیٹر جنرل (ایف اے او) آڈیٹر جنرل آفس اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرخ احمد حمیدی اکائونٹنٹ جنرل سندھ کراچی کو ڈپٹی آڈیٹر جنرل (جنوبی) کراچی، محمد صدیق فاروق جوئیہ ڈپٹی آڈیٹر جنرل (اے اینڈ سی) اے جی پی آفس اسلام آباد کو ملٹری اکائونٹنٹ جنرل راولپنڈی، عبدالغفران میمن کو ڈیپوٹیشن سے واپسی پر اکائونٹنٹ جنرل سندھ کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

سراج مصطفی جوکھیو ڈپٹی کنرولر جنرل آف اکائونٹس اسلام آباد کو ڈپٹی آڈیٹر جنرل (آر اروی اینڈ ایم ٹی) اے جی پی آفس اسلام آباد، عبدالحمید پاشا ڈپٹی آڈیٹر جنرل (آئی اروی اینڈ ایم ٹی) آڈیٹر جنرل آفس اسلام آباد کو اکائونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا (او پی ایس)، ساجد علی ندیم جو تعیناتی کے منتظر تھے ان کو چیف اکائونٹس افسر (او پی ایس) وزارت برائے خارجہ امور لگا دیا گیا ہے۔

منظور اختر ملک کو (ایف اے اینڈ سی اے او/ایم اینڈ ایس پاکستان ریلویز) لاہور سے ممبر فنانس (او پی ایس) وزارت ریلوے اسلام آباد، سید مسعود عباس رضوی کو (سی ایف اینڈ اے او) کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن اسلام آباد، عظمی اکرام (ایف اے اینڈ سی اے او/ایم اینڈ ایس) پاکستان ریلویز لاہور جبکہ محمد لقمان کو ڈائریکٹر اکائونٹنگ پالیسی تعینات کیا گیا ہے۔ تمام احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے۔