Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر سے لوٹی دولت واپس لانے کیلئے پرعزم ہے، کرپشن مقدمات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 01:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کے لئے پرعزم ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کو قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن کے مقدمات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو ملک میں آزادانہ کام کر رہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ حیرانگی کی بات ہے کہ ایک وینڈر اور دوکاندار کے اکائونٹس میں اربوں روپے موجود ہیں۔ شہباز شریف اور خورشید شاہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کی کارروائیوں پر دونوں رہنمائوں کا پریشان ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات