نیب وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹس کی تحقیقات کرے گا، پی ٹی آئی حکومت کک بیکس پر مبنی کسی ڈیل کو قبول نہیں کرے گی

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 01:30

نیب وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹس کی تحقیقات کرے گا، پی ٹی آئی حکومت کک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ’’وال سٹریٹ جرنل‘‘ کی رپورٹس پر تحقیقات کی ضرورت ہے، نیب ایک تحقیقاتی ادارہ ہے جو وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹس کی تحقیقات کرے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وال سٹریٹ جرنل میں آف شور کمپنیوں کے سکینڈلز پر بات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کک بیکس پر مبنی کسی ڈیل کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوید ملک کے نواز شریف کے ساتھ گہرے تعلقات کو جانتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کے سسٹم میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طاہر محمود ایس ای سی پی میں قائم مقام چیئرمین کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے قومی معیشت کو تباہ کر دیا، پی ٹی آئی حکومت نے امیروں پر ٹیکس لگائے جبکہ غریبوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔