ترکی پر سے پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں، امریکی وزیر خارجہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 10:00

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ترکی پر عائد امریکی پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بدھ کے دن انقرہ میں ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو سے ملاقات میں باہمی تعلقات میں بہتری کے علاوہ جمال خاشقجی کیس کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ اس سے قبل بیلجیم میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی پادری کی ترکی میں حراست کے حوالے سے انقرہ حکومت پر عائد کی جانے والی پابندیوں کو اب ہٹایا جا سکتا ہے۔ پومپیو کے دورہ ترکی کو ان دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :