برطانیہ، پارلیمان کی عمارت کے قریب سے مشکوک پیکٹ برآمد، عارضی الرٹ جاری

جمعرات 18 اکتوبر 2018 10:10

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک مشکوک پیکٹ کے برآمد ہونے کے باعث پارلیمان کی عمارت کے قریب ایک شاہراہ کو عارضی طور پر بند کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہاؤس آف پارلیمنٹ کے شمال میں واقع وزرات دفاع کی عمارت کے قریب رونما ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ بم اسکواڈ کے ارکان نے دھماکا خیز مواد کو نارکارہ بنا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب صورتحال خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :