بریگزٹ مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، چانسلر میرکل کا انتباہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 10:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کو تیار رہنا چاہیے کہ ایسا امکان موجود ہے کہ بریگزٹ کے بارے میں برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین کوئی ڈیل نہیں ہو سکے۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے برسلز میں یورپی رہنماؤں کے سامنے بریگزٹ مذاکراتی عمل کی بحالی کی خاطر ایک نیا مسودہ پیش کریں گی۔ اس تناظر میں مرکل نے کہا کہ توقع ہے کہ اس عمل میں کامیابی مل جائے گی لیکن یورپی ممالک کو ہر صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔