لندن پولیس نے انسانی سمگلنگ کے شبے میں 8 افراد کو گرفتار کر لیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 10:10

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) لندن پولیس نے ایسے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا تعلق رومانیہ کے انسانی سمگلنگ کے ایک منظم گروپ سے ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لندن پولیس نے ان افراد سے پوچھ گچھ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب رومانیہ میں بھی 1 خاتون اور 3 مردوں کو لندن پولیس کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مختلف چھاپوں میں چار مختلف مقامات سے انسانی سمگلنگ سے متاثرہ 33 افراد کو تحویل میں لے کر ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :