ضمنی انتخابات کے بعد جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری
ضمنی انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدوار کو پی ٹی آئی کا حصہ بنانے کے لیے راضی کر لیا
مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 10:53
(جاری ہے)
جہانگیر ترین کی ٹیم نے اس متعلق ایک ٹویٹ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدوار کو راضی کر لیا ہے اور وہ تحریک انصاف کا حصہ بن جائیں گے۔
پی پی 118سے کامیاب ہونے والے امیدوار بلال وڑائچ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا بھی جلد امکان ہے۔ خیال رہے سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔جس کے بعد جہانگیر ترین کی نا اہلی بر قرار رہے گی۔اس فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہے۔جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد سے ان کے صاحبزادے علی ترین نے سیاست میں قدم رکھا تھا۔اس حوالے سے جہانگیر ترین کا باقاعدہ ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پرانہیں مایوسی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ نظرثانی کی درخواست میں فراہم کیے گئے حقائق کو اہمیت دی جاتی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ انہوں نے نیا پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اپنے رہنما، اپنے مقصد اور اپنے ملک کو اپنا سب کچھ دے دیا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پورے جذبے سے ان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اللہ پر ایمان پختہ ہے اور وہی ان مشکلات سے انہیں نکالے گا۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے پر جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سماعت کے دوران جہانگیر ترین نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے۔صادق اور امین نہیں رہے ، اسی بنا پر انہیں تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ جہانگیر ترین نے اپنی نا اہلی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جس کا فیصلہ بھی جہانگیر ترین کے خلاف آیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.