سعودی آرمی چیف نے اسرائیلی ہم منصب سے کوئی ملاقات نہیں کی، سعودی وزارت دفاع

جمعرات 18 اکتوبر 2018 11:00

سعودی آرمی چیف نے اسرائیلی ہم منصب سے کوئی ملاقات نہیں کی، سعودی وزارت ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آرمی چیف چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے اسرائیلی آرمی چیف جنرل گادی ایزن کوٹ سے کوئی ملاقات نہیں کی۔ اس حوالے سے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی خبریں سراسر غلط ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت دفاع کے عہدیدار نے ریاض سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ اس وا قعہ کی حقیقت یہ ہے کہ 15 تا 16 اکتوبر 2018ء کو شدید انتہا پسند جماعتوں سے مقابلے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے 81 ممالک کے چیف آف سٹاف واشنگٹن کے اینڈروز ائیربیس میں جمع ہوئے تھے۔

یہ بین الاقوامی اجلاس تھا۔اس میں سعودی آرمی چیف آف سٹاف بھی شریک تھے۔ اس اجلاس کی مناسبت سے امریکی چیف آف سٹاف نے تمام شرکا کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ کا اہتمام کیا تھا۔ اگلے روز اینڈروز ائیربیس میں اصل کانفرنس منعقد ہوئی تھی۔ مذکورہ پروگراموں میں سعودی چیف آف سٹاف شریک تھے۔ جہاں تک اسرائیلی آرمی چیف کے ساتھ سعودی آرمی چیف کی دوطرفہ ملاقات کا دعویٰ ہے تو وہ سراسر غلط ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :