فلسطین اقوام متحدہ کے اہم ادارے کا سربراہ بن گیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 11:00

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) امریکی مخالفت کے باوجود فلسطین اقوام متحدہ کی اہم کمیٹی کا سربراہ بن گیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی مخالفت کے باوجود گروپ آف 77 کی سربراہی کے لیے جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کرکے فلسطین اقوام متحدہ کی اہم باڈی کا سربراہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں 146 اور مخالفت میں 3 ووٹ پڑے۔ فلسطین اب اقوام متحدہ کے گروپ آف 77 کی سربراہی کرے گا، گروپ آف 77 میں چین سمیت اقوام متحدہ کے 134 ملک شامل ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے اسے اقوام متحدہ کی غلطی قرار دیا اور کہا کہ ہم فلسطین کو ریاست نہیں مانتے۔