امریکا کے خلاف ایران کے دائر کیس سے متعلق عالمی عدالت کا نئی تاریخوں کا اعلان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 11:00

ہیگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) عالمی عدالت انصاف نی1955ء کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر امریکا کے خلاف ایران کے کیس کے سماعت سے متعلق 2 تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے ایران کی جانب سے اپیل دائر کرنے کے لئے دس 10 اپریل 2019ء اور امریکا کی جانب سے صفائی پیش کرنے کے لئے 10 اکتوبر 2019ء کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی عدالت نے ایک بیان میں یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آئندہ اقدامات کے وقت کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ اس بین الاقوامی عدالت نے 3 اکتوبر کو امریکا کے خلاف ایران کی شکایت کی سماعت سے متعلق اپنے اختیارات کا اعلان کرتے ہوئے امریکا سے کہا ہے کہ وہ آخری فیصلہ آنے تک ایران کے خلاف انسان دوستانہ اور ایوی ایشن سے متعلق بندشیں ختم کر دے۔ ایران نے عالمی عدالت انصاف میں ایک کیس دائر کرکی7 اگست کو امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو ایران و امریکہ کے درمیان 1955ء کے معاہدے کے منافی قرار دیتے ہوئے انھیں معلق رکھے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :