سعودی عرب، ملبوسات چوری کرتے ہوئے 3 لڑکیاں گرفتار

جمعرات 18 اکتوبر 2018 11:00

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سعودی شہر جدہ کے ایک مشہور مال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں نے ملبوسات چوری کرنے والی 3 لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑوا دیا۔

(جاری ہے)

تجارتی مرکز کے مالک نے ان لڑکیوں کے خلاف کارروائی کے لئے سکیورٹی فورس کی خدمات حاصل کر لی تھیں۔ گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ تجارتی مرکز کے سکیورٹی گارڈز نے اطلاع دی تھی کہ ایک فلسطینی اور2 سعودی لڑکیاں ملبوسات چوری کر رہی ہیں۔ تینوں کو گرفتار کر کے النزھہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :