بھارتی ریاست بہار میں 784 اساتذہ کی ڈگری جعلی نکلی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 11:00

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بھارتی ریاست بہار کے محکمہ تعلیم کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع میں ٹیچروں کی تقرری کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے دوران 96 ہزار فولڈرز غائب پائے گئے۔ چیف سیکرٹری آر کے مہاجن نے تمام ڈی پی او کو اس معاملے پر آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلد تمام کارروائیاں مکمل کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

واضح ہو کہ 2014ء میں فرضی ڈگریوں پر ٹیچروں کی تعیناتی کے واقعے کا انکشاف ہونے کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ نے تحقیقات کی ذمہ داری تعلیمی بورڈ کے سپرد کی تھی۔ بورڈ نے ریاست کے مختلف اضلاع میں تعینات کئے جانے والے ساڑھے 3 لاکھ ٹیچروں کی ڈگریوں اور دیگر معلومات کی تحقیقات کیں جس میں 748 ٹیچروں کی ڈگریاں جعلی پائی گئیں۔ نگراں بورڈ نے بتایا کہ جعلی ڈگریاں جمع کرانیوالے ٹیچروں کیخلاف جعلسازی کا مقدمہ قائم اور انہیں ملازمت سے برطرف کرکے ادا کی گئی تمام تنخواہیں واپس لی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :