ابراج گروپ نے کے الیکٹرک کی فروخت میں شریف برادران کا تعاون حاصل کرنے کے لیے 2 کروڑ ڈالر دیئے‘امریکی جریدے کاانکشاف
نوید ملک سے کہا گیا کہ وہ شریف بردران سے ہدایت حاصل کرے کہ کس طرح 2 کروڑ ڈالر کی رقم کو تقسیم کرنا ہے. جریدے نے ای میلز اور دیگرریکارڈ حاصل کرلیا
میاں محمد ندیم جمعرات 18 اکتوبر 2018 11:08
(جاری ہے)
واضح رہے کہ کراچی کی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک میں حکومت پاکستان کے 24.6 فیصد شیئرز ہیں. کمپنی کے دستاویزات اور ای میل کا جائزہ لینے کے بعد جریدے نے دعویٰ کیا کہ ابراج گروپ کے ایک پارٹنر عمر لودھی نے اکتوبر 2015 میں عارف نقوی کو بتایا کہ نوید ملک نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے الیکٹرک ڈیل کو چینی بڈرز کو دینے کے لیے پرزور حمایت کو تیار تھے. ای میل میں یہ بھی بتایا گیا کہ کاروباری شخص کی جانب سے کہا گیا کہ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ہر تفصیلات شریف برادران سے شیئر کرے اور ان کا آشرباد اور ہدایت حاصل کرے کہ کس طرح 2 کروڑ ڈالر کی رقم کو تقسیم کرنا ہے. ابراج گروپ کے لیے مشکلات کا آغاز فروری میں اس وقت ہوا جب وال اسٹریٹ جنرل کے ایک مضمون میں رپورٹ کیا گیا کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے کمپنی کے ہیلتھ کیئر فنڈ کے لیے مقرر رقم کے استعمال کے حوالے سے سوالات کیے گئے. واضح رہے کہ عارف نقوی نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن اور دیگر غیر ملکی اداروں سے تعاون حاصل کرکے ہیلتھ کیئر فنڈ شروع کیا تھا جبکہ فنڈ کی سرمایہ کاری میں پاکستان کے اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سینٹر اور کوالٹی کیئر انڈیا ہسپتال کی چین بھی شامل تھی. مضمون میں دعویٰ کیا گیا کہ سرمایہ کاروں، آڈیٹر اور کاروباری شخصیات سے حاصل دستاویزات میں ظاہر ہوتا ہے کہ ابراج گروپ نے ہسپتالوں اور کمپنیوں کے لیے مختص سرمایہ کاروں کی رقم کو اپنے اخراجات، تنخواہوں اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے اکاﺅنٹس میں منتقل کیا، تاہم ابراج کے بانی نے کسی بے ضابطگی کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ منتقلی ٹھیک تھی. اپنے مضمون میں جریدے نے فنڈز کو ختم کرنے کے لیے کچھ معلوم تفصیلات پر بھی روشنی ڈالی، جس میں سرمایہ کاروں کی رقم کو اپنے ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کرنا، فنڈز میں اپنے ہی شیئرز کے لیے رقم ادھار لینا اور ایک انتہائی غیر مستحکم بزنس ماڈل شامل ہے. مضمون میں الزام لگایا گیا کہ ابراج گروپ ایک ارب ڈالر سے زائد کا قرض نادہندہ ہے ساتھ ہی اخبار نے اپنے مضمون میں یہ بھی الزام لگایا کہ عارف نقوی نے 20 کروڑ ڈالر سے زائد اپنے ذاتی اکاﺅنٹس کمپنی سے منسلک اپنے، اپنے اہل خانہ اور سابق اسسٹنٹ میں منتقل کیے. دوسری جانب عارف نقوی نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ابراج گروپ سے براہِ راست فنڈ لینے کے حقدار تھے اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے یا ان کے اہلِ خانہ کے بینک اکاﺅنٹس کی لین دین میں کچھ بھی غیر قانونی نہیں تھا جبکہ کمپنی کی ذمہ داری کے طور پر ان کے پاس ادائیگیوں کو ریکارڈ پر رکھا گیا. اپنے بیان میں عارف نقوی نے ایسی کسی بھی گفتگو کا حصہ بننے سے انکار کیا جو کے الیکٹرک کی فروخت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کسی سیاسی دفتر میں ادائیگی کی صورت میں ہوئی ہو. انہوں نے کہا کہ نوید ملک مختلف سرگرمیوں میں ابراج کا مشیر تھا اور اس معاہدے کے کرادر کی شرائط ایک طویل بحث کا حصہ تھیں. عارف نقوی نے بتایا کہ حتمی معاہدے میں اس بات کی یقین دہانی کی گئی تھی کہ مفادات کا کوئی تنازع نہیں ہوگا اور ساتھ ہی انہوں نے اسے دھماکہ خیز قرار دیا کیونکہ اس کی وجہ سے کے الیکٹرک کی ممکنہ فروخت کو اس وقت خفیہ رکھا گیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.