اس وقت میرا سارا فوکس صرف اداکاری اور فلموں پر ہے‘رنویر سنگھ

رنویر سنگھ نے 2010 میں فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کے ساتھ بولی وڈ میں انٹری کی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 11:39

اس وقت میرا سارا فوکس صرف اداکاری اور فلموں پر ہے‘رنویر سنگھ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں تاہم اداکار کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کا سارا فوکس صرف اپنی فلموں اور اداکاری پر ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں رنوی سنگھ کا کہنا تھا کہ ’اس وقت میں ان فلموں پر فوکس کررہا ہوں جن پر میں کام کررہا ہوں، میں ایک کے بعد ایک فلم کی شوٹنگ کررہا ہوں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اتنے بہترین پروجیکٹس ملے ہیں اور میں ان کی قدر کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں چاہتا ہوں اپنے کیریئر میں بہترین فلمیں بنا کر فلم سازی میں اپنا کردار ادا کروں، اس لیے اس وقت میرا سارا فوکس صرف میرے کام اور فلموں پر ہے۔خیال رہے کہ رنویر سنگھ نے 2010 میں فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کے ساتھ بولی وڈ میں انٹری کی۔اس کے بعد وہ کئی پروجیکٹس کا حصہ بنے جن میں ’لوٹیرا‘، ’دل دھڑکنے دو‘، ’پدماوت‘، ’باجی راؤ مستانی‘، لیڈیز ورسز رکی بہل‘ اور ’رام لیلا‘ شامل ہیں۔رنویر سنگھ اس وقت ہدایت کار زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘، روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ اور کبیر خان کی فلم ’83‘ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :