فلم ’’نائن الیون ‘‘کا نام تبدیل، ’’ایجنٹ انیلا ان دبئی‘‘ رکھ دیا گیا

فلم میں پہلی بار ٹی وی اداکارہ ردا علی اصفہانی بطور ہیروئن کام کر رہی ہیں‘فلم مارچ 2019ء میں ریلیز ہوگی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:19

فلم ’’نائن الیون ‘‘کا نام تبدیل، ’’ایجنٹ انیلا ان دبئی‘‘ رکھ دیا ..
کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) عاصم فلمز کے تحت بنائی جانیوالی فلم ’’نائن الیون ‘‘ کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ فلمساز و ہدایتکار و رائٹر قاسم پنہور کا کہنا ہے کہ فلم کے نام پر سنسر بورڈ نے اعتراض کیا تھا جس پر اب فلم کا نام تبدیل کرکے ’’ایجنٹ انیلا ان دبئی ‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یہ میری پہلی کاوش ہے جسکاپوسٹر جاری کردیا گیا ہے، انشااللہ ایک مہینے میں فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کر دوں گا۔

فلم میں پہلی بار ٹی وی اداکارہ ردا علی اصفہانی بطور ہیروئن کام کر رہی ہیں، دیگر کاسٹ میں غلام محی الدین، مصطفی قریشی، شفقت چیمہ، مسکان نذیر، سلمان سعید، یسریٰ زیب خان، اسلم شیخ، منظور مراد اور عارف بھایا شامل ہیں جبکہ میرے بیٹے عاصم پنہور نے بطور چائلڈ ایکٹر اس میں کام کیا ہے۔ فلم کے بھارتی گلوکارہ نیہا کاکڑ نے گیت گائے ہیں۔ فلم کی نمائش مارچ 2019 میں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :