جاپان اور اسپین کے درمیان آزاد تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:25

جاپان اور اسپین کے درمیان آزاد تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سپین اور جاپان کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دارالحکومت میڈرڈ میںا سپین کے وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز اور جاپان کے وزیرِاعظم شنزو آبے کے مرمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی تعلقات کے فروغ اور آزاد تجارت سمیت وسیع تر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں لیڈروں نے اپنے پہلے سربراہ اجلاس میں نشاندہی کی کہ رواں برس دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات کی 150 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ملاقات میں آبے اور سانچیز نے تمام غیر منصفانہ تجارتی طور طریقوں سمیت ملکی صنعتوں کو تحفظ دینے کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ واضح رہے وزیر اعظم آبے بیلجیئم میں ایشیا یورپ سربراہ اجلاس اسم میں شرکت کے لیے یورپ کا دورہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :