عالمی مسابقت کے سروے میں جاپان پانچویں نمبر پر

جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:25

عالمی مسابقت کے سروے میں جاپان پانچویں نمبر پر
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) عالمی مسابقت کے سالانہ سروے میں جاپان پانچویں نمبر پر آگیا ہے تاہم اس کے باوجود سماجی اور معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت کے لحاظ سے کمتر درجہ پر ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں 140 معیشتوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا ہے جس میں جاپان پانچویں نمبر پر آگیا ہے تاہم اس کے باوجود سماجی اور معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت کے لحاظ سے کمتر درجہ پر ہے۔

جاپان کو گزشتہ سال نویں نمبر پر رکھا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ سروے رپورٹ میں جاپان میں جرائم کی کم شرح، بہتر انفراسٹرکچر اور تعلیمی معیار کو سراہا گیا ہے۔ سروے میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ خواتین میں بیروزگاری کی شرح بدستور بلند ہے اور کئی خواتین بچے کی پیدائش کے لیے رخصت لینے کے بعد ملازمت چھوڑ دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :