امریکا جاپان تجارتی مذاکرات آئندہ برس شروع ہوںگے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:32

امریکا جاپان تجارتی مذاکرات آئندہ برس شروع ہوںگے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کانگریس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ جاپانی کے ساتھ تجارتی مذاکرات آئندہ برس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکی وزیرِ تجارت رابرٹ لائیٹ ہائیزر نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہامریکی قانون کے تحت 90 دن کا پیشگی نوٹس دینا لازمی ہے اس لیے اب انتظامیہ کے لیے اگلے سال کے اوائل میں مذاکرات کے آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے جبکہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے کانگریس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ جاپانی کے ساتھ تجارتی مذاکرات شروع کرنے کا ارادہ رکھتی۔

واضح رہے کہ امریکا اپنے تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے جاپان سے موٹر گاڑیوں اور زرعی اشیاء پر مراعات حاصل کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لائیٹ ہائیزر نے کانگریس کو دیئے گئے نوٹس میں تسلیم کر چکے ہیں کہ 2017ء میں جاپان کے ساتھ تجارت میں68 ارب 90 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔ امریکی وزیرِ تجارت کی جانب سے ایک بیان کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی زیرِ قیادت انکا دفتر جاپان اور دیگر کے ساتھ الگ الگ تجارتی سمجھوتے طے کر کے امریکی تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینا جاری رکھے گا۔گزشتہ ماہ جاپانی وزیرِاعظم شِنزو آبے نے دو طرفہ تجارتی سمجھوتے کے لیے مذاکرات کرنے پر ٹرمپ سے اتفاق کر چکے ہیں۔