چین کا دورہ کرنے والے سینئر پاکستانی صحافیوں کا وفد بیجنگ سے شنگھائی روانہ،

وفد کل واپس آئے گا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) چین کا دورہ کرنے والے سینئر پاکستانی صحافیوں کا وفد جمعرات کو بیجنگ سے شنگھائی روانہ ہو گیا۔ وفد میں پاکستان کے سینئر صحافی شامل ہیں۔ پاکستان کے صحافی چین کی ایک پٹی ایک شاہراہ کے تحت جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ کریں۔ وفد میں سہییل وڑائچ ، ہارون رشید ، ارشاد عارف، حبیب اکرم، سلیم بخاری، نذیر لغاری، خوشنود علی خان، مجاہد بریلوی، شعیب بن عزیز، عامر خان، ظفر الدین اور منصور عباس شامل ہیں۔

پاکستانی صحافی چین کاپانچ روزہ دورہ کررہے ہیں اور اس دورے کامقصد دونوں ممالک کے درمیان میڈیاکے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ بیجنگ میں بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین شعیب بن عزیز نے بتایا کہ یہ دورہ ’’انڈرسٹینڈنگ چائنہ‘‘ کے تصور کے تحت ہو رہا ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں قیام کے دوران پاکستانی وفد نے چینی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں، کمیونسٹ پارٹی کے اراکین اور چینی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستانی صحافیوں نے چین کے وزارت خارجہ کا بھی دورہ کیا اور بین الاقوامی پریس سنٹر میں معمول کی بریفنگز کا از خود مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ وفد نے چین کے ہوانیگ گروپ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ساہیوال میں پاکستان کے پہلے سپر فیشل کول پاور پلانٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفد نے چائنہ اکنامک نیٹ کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی اور ان سے پاکستان اور چین کے میڈیا کے مابین تعاون سے متعلق امور پر گفت و شنید کی ۔ پاکستانی وفد جمعہ کو واپس آئے گا۔

متعلقہ عنوان :