Live Updates

حکومت کا 50لاکھ گھروں کے منصوبے کی تکمیل کے لئے اہم اقدام

حکومت نے سرکار کی خالی زمینوں کو عوامی مفاد کے لیے استعمال میں لانے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:17

حکومت کا 50لاکھ گھروں کے منصوبے کی تکمیل کے لئے اہم اقدام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء) حکومت نے سرکار کی خالی زمینوں کو عوام کے مفاد میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کے تحت حکومتی اقدامات جاری ہیں۔اور اب حکومت نے 50لاکھ گھروں کے منصوبے کے تحت سرکار کی خالی زمینوں کو عوامی مفاد کے لیے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت ہاؤسنگ نے پنجاب کی سرکاری سوسائٹیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق تمام شہروں میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا موجودہ اسٹیٹس طلب کیا گیا ہے۔اور پوچھا گیا ہے کہ سوسائٹیوں میں کتنے پلاٹ خالی ہیں۔کتنے گھر بن چکے ہیں اور کتنے پلاٹوں کے معاملات قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔خالی زمینوں کی تفصیل ملتے ہی منصوبوں کے لیے استعمال کی پلاننگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘پر عملدرآمد کیلئے محکمانہ اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے کے دوران ضلع فیصل آباد کو بھی منتخب کیاگیا تھا۔

جبکہ اس سلسلہ میں فیصل آباد میں رہائشی سکیم کیلئے محکمہ ہاؤسنگ کی ٹیکنیکل ٹیم دو روز قبل فیصل آباد پہنچی تاکہ مناسب جگہ کے انتخاب کیلئے سفارشات تیار کی جا سکیں ۔اور اب نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو دس بڑے شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا،جن میں لاہور،قصور،ملتان،گجرانوالہ،سیالکوٹ، رحیم یات خان شامل ہیں۔مزید دس شہروں میں منصوبہ شروع کرنے کے لیے وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے ابتدائی تیاری مکمل کر لی ہے۔ جس کے بعد ان دس شہروں کے لیے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز اگلے سال کے شروع میں کیا جائے گا۔جب کہ فیصل آباد میں تکنیکی ٹیم نے سروے مکمل کر لیا ہے جس کے بعد وہاں دو منزلہ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات