شجرکاریمہم میں ہم سب کوبڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے،محمدصادق

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:50

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) تحصیل ناظم جہانگیرہ نوشہرہ محمدصادق نے خود جھاڑو لگا کر صفائی مہم اور پودا لگا کر کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے صفائی کے حوالے سے واک کی بھی قیادت کی جس میں کونسلر ملک سجاد وحید عالم د ویگر بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل ناظم محمد صادق خان نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمیں صفائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صاف ماحول صحت مند افراد دے گا اور بیماریوں میں کمی آئیگی اس لئے معاشرے کے ہر فرد کو اس عمل کا حصہ بننا ہوگا۔شجرکاری مہم کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ مہم میں ہم سب کوبڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے تاکہ ہم اپنے اردگردماحول کو خوبصورت بنا سکے ۔انہوںنے کہاکہ درخت لگانا ثواب کا کام ہے اور وقت کی ضرورت بھی ہے پودے لگا کر ہم ضرورت کے ساتھ ساتھ ثواب بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :