چینی کپمنی کے اکاؤنٹ سے معروف شخصیت کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقلی کا انکشاف

ایک صاحب کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں چینی کمپنی سے 3 ارب روپے منتقل کیے گئے، چوہدری غلام حسین کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:22

چینی کپمنی کے اکاؤنٹ سے معروف شخصیت کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اکتوبر 2018ء) چینی کپمنی کے اکاؤنٹ سے معروف شخصیت کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک صاحب کی زوجہ محترمہ کے اکاؤنٹ میں چینی کمپنی کے اکاؤنٹ سے تین ارب روپے منتقل کیے گئے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کل اس متعلق ہمارے پاس کاغذات بھی آ جائیں گے جس کے بعد میں ان صاحب کا نام بھی کاغذات لہرا کر بتاؤں گا،کیونکہ یہ پاکستانی عوام سے لوٹے ہوئے پیسے ہیں۔

چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ لوگوں کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکل رہے ہیں لیکن کسی کو کوئی شرم وحیا نہیں ہے۔خیال رہے شہریوں کے اکاؤنٹ میں پیسے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔کبھی کسی فالودہ فروش کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکلتے ہیں تو کبھیڈرائیور بیٹھے بیٹھے کروڑ پتی ہو جاتا ہے تاہم یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور شہریوں کے ناموں پر مزید جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہو رہا ہے جب کہ شہری اس بات سے بھی لا علم ہوتے ہیں کہ ان کے نام پر کوئی اکاؤنٹ بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح کراچی کی خاتون کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا تھا۔ جس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔خاتون کا کہنا ہے کہ میرا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا تھا میں نے اکاؤنٹ بند ہونے پر متعلقہ بینک سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ایف بی آر کی درخواست پر میرا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ سے زائد کی رقم ٹیکس نہ بھرنے کی وجہ سے اکاؤنٹ بند کیا گیا۔متاثرہ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ میں اپنی تنخواہ اے ٹی ایم سے نکلواتی ہوں۔مجھے اپنے ایک اور اکاؤنٹ کا علم ہوا جس کے بارے میں مجھے پہلے معلوم نہیں تھا۔