اوپن یونیورسٹی‘ ٹیک فائونڈیشن ایم ایس آفس کی تربیت کی فراہمی کے لئے مشترکہ کوشش پر متفق

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ٹیک ایجوکیشن فائونڈیشن طلبہ اور فیکلٹی ممبرز کی سطح پر ایم ایس آفس کی تربیت کی فراہمی کے لئے مشترکہ کوشش پر متفق ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے فائونڈیشن کی صدر ،ْ سینیٹر رخسانہ زبیری نے اوپن یونیورسٹی کا دورکیا اور قائم مقام وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اوپن یونیورسٹی اس سہولت سے بھر پور فائدہ حاصل کرے گی اور اپنے طلبہ اور فیکلٹی ممبرز کو ایم ایس آفس کی مہارتیں سیکھنے کی جانب راغب کریں گے۔ یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ میں جدید کمپیوٹروں سے آراستہ امتحانی سینٹر پہلے سے قائم ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ کے امتحانات مائیکرو آفس کے ماہرین کے زیر نگرانی شعبہ کمپیوٹر سائنس میں قائم امتحانی مرکز میں ہونے پر اتفاق کیا گیا۔

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ایچ ای سی اور ٹیک ایجوکیشن فائونڈیشن کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی اپنے سٹاف/فیکلٹی ممبرز کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھے گی۔شعبہ کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر معیز الدین احمد کے مطابق یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ طلبہ کی سہولت کے لئے مزید امتحانی مراکز قائم کئے جائیں ۔سینیٹر رخسانہ زبیری نے ایم ایس آفس امتحانات کے لئے امتحانی مراکزکی سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :