Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ،

پاکستان کے عوام اور اپنی جانب سے مہاتیر محمد کیلئے قدر و منزلت کے جذ بات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا اور وزیراعظم مہاتیر محمد نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:15

وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے عوام اوراپنی جانب سے مہاتیر محمد کے لئے قدر و منزلت کے جذ بات کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ وہ ایک مدبر اور عالمی رہنما ہیں۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملائشیا کے وزیراعظم کو عام انتخابات میں ’’پاکاتن ہراپن‘‘ کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملائیشیا کی مستحکم اقتصادی ترقی کے لئے وزیراعظم مہاتیر محمد کے وژن کی تعریف کی جبکہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھی وزیراعظم عمران خان کے لئے ایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور ایک دوسرے کی مہارت سے استفادے کے لئے عملی سطح پر اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے ملائشیا کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھی وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کے جلد دورے کی دعوت دی اور انہوں نے بھی یہ دعوت قبول کر لی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات