ْپی اے ایف پاسنگ آئوٹ پریڈ، صدر مملکت نے معائنہ کیا ،ْ

سعودی سفیر کی پریڈ میں خصوصی شرکت صدر مملکت عارف علوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ائیر فورس کی کاوشوں کو سراہا پاکستان کی افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ،ْصدر مملکت کا خطاب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:19

ْپی اے ایف پاسنگ آئوٹ پریڈ، صدر مملکت نے معائنہ کیا ،ْ
رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پی اے ایف پاسنگ آئوٹ پریڈ، صدر مملکت نے معائنہ کیا۔ جمعرات کو پاک فضائیہ کی رسالپور میں واقع پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی۔پاک فضائیہ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، سعودی سفیر نورالمالکی نے بھی پریڈ کی منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ائیر فورس کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔صدرمملکت نے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ان کے کندھوں پر ملکی سلامتی اور قوم کی امیدوں کی بھاری ذمہ داری ڈالی جا رہی ہے۔پریڈ میں 400سے زائد کیڈٹس شریک ہوئے،جن میں 96ایئرڈیفنس ، 21ایڈمن کورس ،140 جی ڈی پائلٹس اور 86 انجینئرنگ کیڈٹس شامل ہیں