Live Updates

سپریم کورٹ: عمران خان کی اہلیت برقرار، نظرثانی کی اپیل خارج

عمران خان کی اہلیت کیخلاف نظر ثانی اپیل ن لیگی رہنماء حنیف عباسی نے دائر کی تھی، تاہم عدالت نے عمران خان کو اہل قرار دیتے ہوئے فیصلے پرنظرثانی اپیل خارج کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:16

سپریم کورٹ: عمران خان کی اہلیت برقرار، نظرثانی کی اپیل خارج
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اکتوبر 2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیت کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی اپیل خارج کردی ہے، عمران خان کی اہلیت کیخلاف نظر ثانی اپیل ن لیگی رہنماء حنیف عباسی نے دائر کی تھی، تاہم عدالت نے کیس کی سماعت میں اپیل خارج کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے حنیف عباسی کی نظر ثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عام طور پر مقدمے کے اندراج سے پہلے اسکا نمبر لکھا ہوتا ہے۔ آج مجھ سے ماشاء اللہ شیخ صاحب لکھا گیا۔ نظر ثانی پر آپ آدھے دلائل دے چکے ہیں۔ جو دستاویزات آئیں عدالت ان پر مطمئن ہے۔ دستاویزات کی کڑیوں پر اطمینان عدالت کی صوابدید ہے۔ وکیل ضنیف عباسی اکرم شیخ نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت نے کیس میں حقائق کو نظرانداز کیا۔

(جاری ہے)

عدالت سے گزشتہ فیصلے میں غلطیاں ہوئیں۔ اکرم شیخ کے مطابق فراہم کردہ دستاویزات غیر تصدیق شدہ اور ناقابل قبول ہیں۔ عمران خان نے ٹکڑوں میں دستاویزات فراہم کیں۔ یہ سپریم کورٹ میرا بھی ادارہ ہے۔ میں بھی آپ اور آپ کے ادارے کیلئے دعا کرتا ہوں۔ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا اختیار رکھتی ہے۔ نظر ثانی کے مقدمے میں دائرہ اختیار محدود نہیں ہے۔

معاملے کی درستگی کیلئے عدالت سے رجوع ہو سکتا ہے۔ 5 رکنی بنچ کا فیصلہ تین رکنی بنچ پر لازم تھا۔نواز شریف کو کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل کیا گیا۔ نواز شریف کو 5 رکنی بنچ نے نا اہل کیا تھا۔ عدالت نے وکیل کے دلائل پر کہا کہ ہماری رائے کے مطابق حنیف عباسی کی درخواست میں وزن نہیں۔ اس بنا پر نظر ثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات