ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی

لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت کون دیتا ہے؟قانون سب کے لیے برابر ہے. لاہور ہائی کورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:46

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 اکتوبر۔2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے. تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے قرار دیا کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے.

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت کون دیتا ہے؟ قانون سب کے لیے برابر ہے. دلائل کے بعد عدالت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی.

(جاری ہے)

یاد رہے چند روز قبل ٹریفک پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا تھا.

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے بچوں کی ڈرائیونگ سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی تھی. عدالت نے حکم دیا تھا کہ قانون کے مطابق کم عمر بچے چنگ چی رکشہ،موٹرسائیکل اور گاڑی نہیں چلاسکتے کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بچوں کے والدین کو پہلے مرحلے میں طلب کرکے بیان حلفی لیا جائے کہ آئندہ بچوں کو ڈرائیونگ کرنے نہیں دیا جائے گا.

جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا تھا اگر بیانی حلفی کی خلاف وزری کی جائے تو خلاف ورزی کرنے والے والدین کو حوالات میں بند کردیا جائے. عدالت نے قرار دیا کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے. ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت کون دیتا ہے؟ قانون سب کے لیے برابر ہے. دلائل کے بعد عدالت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی.