Live Updates

اسد قیصر نے خود کو بہترین "اسپیکر قومی اسمبلی" ثابت کر دیا

میں نے اسد قیصر سے متعلق کہا تھا کہ وہ بہترین اسپیکر نہیں ہیں لیکن انہوں نے بہترین اجلاس کنڈکٹ کیا جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ نصرت جاوید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 15:08

اسد قیصر نے خود کو بہترین "اسپیکر قومی اسمبلی"  ثابت کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اکتوبر 2018ء) اسد قیصر نے خود کو بہترین "اسپیکر قومی اسمبلی" ثابت کر دیا۔معروف صحافی نصرت جاوید نے اسد قیصر سے متعلق اپنی رائےکو بدل دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ میں اپنی صحافتی اور اخلاقی زمہ داری سمجھتا ہوں کہ قومی اسمبلی لے اسپیکر اسد قیصر کو خراج تحسین پیش کروں۔دیانت داری کی بات یہ ہے کہ جب اسد قیصر کا اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے انتخاب ہوا۔

تو میں نے اپنے نام نہاد تجربے کی بنیاد پر کہا کہ اسد قیصر اس اسمبلی کو نہیں چلا سکتے کیونکہ اپوزیشن بہت مضبوط ہے جس میں سے بہت سارے لوگ تین چار بار قومی اسمبلی کا حصہ رہ چکے ہیں۔تاہم میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے ان کے بارے میں غلط رائے قائم کی۔

(جاری ہے)

خیال رہے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد اسد قیصر کو تبقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کے پہلے اجلاس کے بعد معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ مجھے تحریک انصاف والوں پر بہت ترس آ رہا ہے۔وہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے تھے کہ وہ پرچی سے دیکھ کر تقریر کرتے ہیں۔لیکن آج پرچی والے اسپیکر بھی سامنے آ گئے ہیں۔رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ میں نے تو تین چار پارلیمنٹ دیکھی لیکن اس میں پرچی والا اسپیکر کبھی نہیں دیکھا۔

میں نے کسی بھی اسپیکر کو آج تک پرچی دیکھ کر تقریر کرتے نہیں دیکھا۔اس لیے پی ٹی آئی جو دوسروں کو طعنے دیتے تھے آج یہ طعنہ ان کے اپنے گلے پڑ گیا ہے۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ خود اعتمادی کا عنصر دیکھئے کہ ایک اسپیکر اپنی نشست پر بیٹھ کر خود گفتگو تک نہیں کر سکتا۔حالانکہ کہ ایک اسپیکر کو ایوان میں موجود لوگوں سے آنکھیں ملا کر بات کرنی چاہئیے تھی۔ عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں ناکام رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات