بین الاقوامی ماہرین نے 31 پراسرار اورلاعلاج امراض شناخت کرلیے
ڈاکٹروں کی ایک عالمی تنظیم نے طب کے انتہائی پراسرار اور مشکل کیسوں کو حل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے
جمعرات 18 اکتوبر 2018 15:20
(جاری ہے)
نیٹ ورک میں شامل مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل ڈاکٹر اور ماہرین، مرض کے تمام پہلوں کا جائزہ لیتے ہیں جن میں علامات، بایوکیمسٹری، جینیات اور دیگر علامات کو دیکھا جاتا ہے۔
یہ ڈاکٹر کسی سراغرساں کی طرح مرض کی جڑ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کیلیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ادویہ بھی استعمال کی جاتی ہیں۔اچھی بات یہ ہے کہ اس کیلیے باقاعدہ طور پر ایسے مریضوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ اس کے اخراجات مختلف اداروں کی مالی مدد سے پورے کیے جاتے ہیں اور مریض پر کوئی بوجھ نہیں پڑتا۔ یو ڈی این کے مطابق مریض کو ایک جگہ بلاکر تمام ڈاکٹر اس کے پاس پہنچتے ہیں۔اپنے اعلان کے بعد اس تنظیم کو 2780 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 1,179 قبول کرلی گئیں اور مزید 907 ابھی غور کے مراحل میں ہیں۔ یو ڈی این کے مطابق انہوں نے 382 پراسرار معاملات کو 35 فیصد تک حل کرلیا ہے۔ ایک کیس کی 80 فیصد تشخیص مکمل ہونے کے بعد تنظیم قابلِ عمل معلومات فراہم کرے گی جن میں دواں یا علاج میں تبدیلی، نئے ٹیسٹ اور مریض کے خاندان کی اسکریننگ وغیرہ شامل ہیں۔اب تک یہ تنظیم 31 نئی کیفیات یا بیماریوں کو نوٹ کرچکی ہے۔ بعض مریض اپنی کیفیت کی تفصیلات جان کر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ مرض کا پتا چل جانا بھی ان کیلیے اطمینان کی وجہ بنتا ہے۔ ایک مریض کے جسم میں طویل عرصے سے لیکٹک ایسڈ جمع ہورہا تھا جو جان لیوا ثابت ہوسکتا تھا۔ آخری مرحلے میں مائٹوکونڈریائی جین میں کچھ تبدیلی نوٹ کی گئی اور اس کا علاج ممکن ہوا۔ماہرین پرامید ہیں کہ اس سے عالمی سطح پر ان کئی امراض کے علاج میں بہت مدد ملے گی جو ایک عرصے سے لاعلاج تصور کیے جاتے رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.