بلوچستان بھر میں ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کے مطابق تشکیل دئیے جاررہے ہیں ،

صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کو عوام کے اجتماعی مفادات عامہ کے لئے ایسی حکمت عملی سے بروئے کار لایا جائے،صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نوابزادہ میر طارق خان مگسی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 15:36

بلوچستان بھر میں ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کے مطابق تشکیل دئیے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نوابزادہ میر طارق خان مگسی سے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی، سابق صوبائی وزراء میر عبدالغفور لہڑی، میر فائق خان جمالی ،قبائلی رہنماؤں میر محمد اسلم خان مگسی ،میر قیصر خان جمالی ،میر سعید احمد جمالی ،میر سنجر خان جمالی اور دیگر شخصیات نے ملاقات کی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں اور علاقائی مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے کہا کہ بلوچستان بھر میں ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کے مطابق تشکیل دئیے جاررہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کو عوام کے اجتماعی مفادات عامہ کے لئے ایسی حکمت عملی سے بروئے کار لایا جائے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں اور وسائل کا ضیاع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم کم کرکے وسائل کو عوام کی بہبود کے لئے استعمال میں لانے کی حکمت عملی اپنائی جاررہی ہے جس کے دوراس اثرات مرتب ہونگے اور ان اجتماعی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :