Live Updates

اسد قیصر نے عمران خان کو شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں تقریر کرنے کے لیے کیسے منایا؟

معروف صحافی نصرت جاوید نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 15:34

اسد قیصر نے عمران خان کو شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں تقریر کرنے کے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اکتوبر 2018ء) نیب نے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو گرفتار کر لیا تھا۔ شہبازشریف کے معاملے پر اسپیکر نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جس کے بعد شہباز شریف کو گذشتہ روز قومی اسمبلی میں لایا گیا جہاں انہوں نے طویل تقریر کی اور اپنے اوپر عائد الزمات سے متعلق بھی گفتگو کہ۔شہباز شریف کو تقریر کا بھرپور موقع دینے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپوزیشن کی طرف سے بھی تعریف کی گئی۔

اسی متعلق معروف صحافی نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے جب شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تو تحریک انصاف کے کچھ وزراء شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں تقریر کرنے کے خلاف تھے اور انہوں نے عمران خان کے پاس جا کر کہا کہ کیا اب شہباز شریف قومی اسمبلی میں تقریر کریں گے؟۔

(جاری ہے)

لیکن اسد قیصر نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہیمدہ مرزا اور سید فخر امام سے مشورہ کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے سٹاف اور اٹارنی جنرل سے بھی مجشورہ کیا۔ جس کے بعد وہ عمران خان کے پاس گئے۔عمران خان نے اسد قیصر کے دلائل سنے تو عمران نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ شہباز شریف سے متعلق جو بھی فیصلہ کرنا چاہیں کر لیں۔خیال رہے اسی متعلق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شہبازشریف کے معاملے پر اسپیکر نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ہیں۔جبکہ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔ کابینہ نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ افراد کی تمام تفصیلات جلد قوم کے سامنے لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 3ہزار سے زائد لوگوں کے نام ای سی ایل میں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات