احد چیمہ کی ہمشیرہ کا بینک اکائونٹ ڈی فریز کرنے کیلئے درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:00

احد چیمہ کی ہمشیرہ کا بینک اکائونٹ ڈی فریز کرنے کیلئے درخواست پر فریقین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کی ہمشیرہ کا بینک اکائونٹ ڈی فریز کرنے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سعدیہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ احد چیمہ کی بہن ہونے کی وجہ سے میرا بھی بینک اکائونٹ فریز کر دیا گیا حالانکہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ میرا ایم سی بی بینک میں اکائونٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آج 19 اکتوبرتک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :