میموگیٹ کیس ،ْحسین حقانی کے معاملے پر ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا

نیب نے ایف آئی اے کو اختیار تفویض کر دیا ہے، آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کرا دیں گے ،ْ احمر بلال صوفی جانے سے پہلے اس کام کو نمٹا کر جانا چاہتا ہوں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:11

میموگیٹ کیس ،ْحسین حقانی کے معاملے پر ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ میں میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت کے دوران عدالتی معاون نے بتایا ہے کہ حسین حقانی کے معاملے پر ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔ بدھ کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالتی معاون احمر بلال صوفی نے عدالت کو بتایا کہ حسین حقانی کے خلاف ایف آئی اے نے اسپیشل کورٹ میں چالان جمع کرادیا، ایف آئی اے نے انٹر پول سے رابطہ کر لیا ہے، حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

احمر بلال صوفی نے کہاکہ نیب نے ایف آئی اے کو اختیار تفویض کر دیا ہے، آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کرا دیں گے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں جانے سے پہلے اس کام کو نمٹا کر جانا چاہتا ہوں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔