احتساب عدالت نے نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں حاضری سے ایک روز کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:11

احتساب عدالت نے نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں حاضری سے ایک روز کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں حاضری سے ایک روز کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی، نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بیگم کلثوم نواز کا چہلم ہے جس کی وجہ سے سابق وزیراعظم عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے،عدالت سے استدعاہے کہ ایک روزکیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،جج احتساب عدالت نے نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔