قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے دوبارہ ریکوزیشن جمع

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:11

قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے دوبارہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے دوبارہ ریکوزیشن جمع کرا دی گئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے 87 ارکان دستخطوں سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 54 (3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کے معاملے کو مزید زیر بحث لانے کے لئے اجلاس طلب کیا جائے۔