قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلیوں کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مہم کل جمعہ کی رات ختم ہو جائے گی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:11

قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلیوں کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلیوں کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مہم کل جمعہ کی رات ختم ہو جائے گی جبکہ پولنگ 21 اکتوبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کراچی سائوتھ V اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 پشاور VI میں حصہ لینے والوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ختم کر دیں، اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چھ ماہ قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہو گی۔