Live Updates

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے رکن تیمور تالپور کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:15

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے رکن تیمور تالپور کی جانب سے سینیٹ انتخابات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے رکن تیمور تالپور کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ الیکشن کمیشن میں جمعرات کو اس کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار زیاد کیانی کے وکیل پیش ہوئے جبکہ تیمور تالپور کے وکیل بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زیاد کیانی کے وکیل نے کہا کہ تیمور تالپور نے اسمبلی کے فلور پر جو بیان دیا ہے وہ اب اس سے ہٹ رہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ وہ غلط بیانی کر رہے ہیں، کوئی رکن پارلیمان میں کوئی بات کرتا ہے تو اسے درست بات سمجھا جاتا ہے۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انہوں نے کیا غلط بیانی کی ہی تیمور تالپور کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کے خلاف درخواست گزار کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور وہ اس جماعت کا عہدیدار ہے۔ کمیشن نے اس کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات