پیپلزپارٹی کو ہمیشہ سے ٹارگٹ کیا جاتا رہاہے ،

جام خان شورو پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،ناصر حسین شاہ اکتوبر اور27 دسمبر کے واقعات کی کڑیاں ملتی ہیں۔ہم نے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے بھی تحقیقات کروائیں،صوبائی وزیر کی یادگار شہدا پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:15

پیپلزپارٹی کو ہمیشہ سے ٹارگٹ کیا جاتا رہاہے ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ہمیشہ سے ٹارگٹ کیا جاتا رہاہے ۔جام خان شورو پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی وہ تمام مقدمات میں سرخرو ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو سانحہ کارساز کے شہدا کے 11ویں برسی کے موقع پر یادگار شہدا پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 18 اکتوبر اور27 دسمبر کے واقعات کی کڑیاں ملتی ہیں۔ہم نے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے بھی تحقیقات کروائیںاور ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی ۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ہر دور میں ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے لیکن ہم ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں ۔ہمیں عدالتوں پر بھروسہ ہے ۔جام خان شورو پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے ۔وہ تمام مقدمات میں سرخرو ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :