افغان حکام کاافغانستان میں پرسوں عام انتخابات کے موقع پر پاک افغان سرحدبندکرنے کا فیصلہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:22

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) افغان حکام نے افغانستان میں پرسوں ہفتہ کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر پاک افغان سرحددوروز تک بندکرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت طورخم کے مقام پرپاک افغان سرحد جمعرات کی شام سے اتوار کی صبح تک بند رہے گی۔

(جاری ہے)

سرحد پار سے افغان میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ افغانستان میں ہفتہ کے روزعام انتخابات کے انعقاد کے باعث کیا گیا۔افغان حکام کے مطابق طورخم سرحد کی دو روزہ بندش کے باعث ہرقسم کی آمدورفت اتوار کی صبح تک معطل رہے گی۔