کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے بچے رس چوس کر نقصان پہنچاتے ہیں ،ماہرین زراعت

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے بالغ اور بچے دونوں ہی رس چوس کر نقصان پہنچاتے ہیں۔ رس چوسنے کے عمل کے دوران، بالغ اور بچے اپنے جسم سے لیس دار مادہ خارج کرتے ہیں جس پر بعد میں سیاہ رنگ کی اُلی لگ جاتی ہے جس سے ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

پودے کی بڑھوتری رک جاتی ہے اور پیداوار شدید متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کپاس کی باقاعدگی سے پیسٹ سکائوٹنگ کا عمل جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

سفید مکھی کی معاشی نقصان دہ حد 5 بالغ یا بچے فی پتہ ہے۔زرعی ماہرین نے مزید کہا کہ کپاس کے کاشتکار محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ عملہ سے رابطہ میں رہیں۔ سفید مکھی کے کیمیائی تدارک کیلئے پائری پروکسی فن 10.8 EC بحساب 500 ملی لیٹر یا سپائیرو ٹیٹرامیٹ 240SC + بائیو پاور بحساب 125+250 ملی لیٹر یا ڈایا فینتھیوران 500SC بحساب 200 ملی لیٹر یا اسیٹامیپرڈ 20SP بحساب 125 گرام فی ایکڑ سپرے کریں اور پانچویں دن سپرے کا عمل دہرائیں۔

سپرے کیلئے پانی کی مقدار 120لٹر فی ایکڑ استعمال کریں ترجیحاً پاور سپرئیر کا استعمال کریں۔سپرے صبح یا شام کے وقت کریں۔

متعلقہ عنوان :