مختلف کرداروں کے بغیر اداکاری بھی 9 سے 5 والی ملازمت کی طرح بن جاتی ہے، ورون دھون

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:33

مختلف کرداروں کے بغیر اداکاری بھی 9 سے 5 والی ملازمت کی طرح بن جاتی ہے، ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون کا کہنا ہے کہ بطور اداکار مختلف کردار ادا کرنا ہماری ذمہ داری ہے ورنہ اداکاری بھی 9 سے 5 والی ملازمت کی طرح بن جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری لوگوں کی تفریح کے لئے کرتے ہیں، البتہ اکتوبر، بدلہ پور اور سوئی دھاگہ جیسی فلموں کے کردار فنی اور تخلیقی لحاظ سے لوگوں کے دلوں میں ہمیں زندہ رکھتے ہیں، اس لئے بطور اداکار مختلف کردار ادا کرنا ہماری ذمہ داری ہے، بصورت دیگر اداکاری بھی معمول کی ملازمت کی طرح بن جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :